Select your language
خلافت ریاست کے دستور، والی ( گورنر ) (52-60)
خلافت ریاست کے دستور، والی ( گورنر ) (52-60)
- تفصیلات
- زمرہ: والی ( گورنر ) (52-60)
دفعہ نمبر 52: جن علاقوں پر اسلامی ریاست کی حکمرانی ہوتی ہے ان علاقوں کو کئی ایک اکایئوں میںتقسیم کیا جاتاہے اور ہر ا کائی کوولا یہ (صوبہ ) کہا جاتاہے پھر ہر ولا یہ کوکئی ایک اکا یئوں میں تقسیم کیا جا تاہے اور ہر اکائی کو عما لہ ( ضلع ) کہا جا تاہے ۔ ہر ولایہ کے سربراہ کو والی یا امیر کہاجاتاہے اور ہر عمالہ کے سر برہ کو عامل یا حاکم کہا جاتاہے ۔
- تفصیلات
- زمرہ: والی ( گورنر ) (52-60)
دفعہ نمبر 53: خلیفہ کی جانب سے ہی والیوں کا تقررہوتاہے اور عمال کا تقرر بھی خلیفہ ہی کرتاہے یا اگر وہ والیوں کو یہ ذمہ داری دے تو وہ بھی عمال مقررکرسکتے ہیں۔ والیوں اور عمال کے لیے بھی وہی شرائط ہیں جو معاونین کے لیے ہیں اس لئے ان کا مسلمان ، مرد ، آ زاد، بالغ، عاقل، عادل ، اور اپنی ذمہ داری کی ادائیگی کی صلاحیت رکھنے والا ہونا ضروری ہے۔ ان کا انتخاب متقی اور طاقتور شخصیت والوں میں سے ہوگا۔
- تفصیلات
- زمرہ: والی ( گورنر ) (52-60)
دفعہ نمبر 54: والی کوخلیفہ کے نائب ہونے کی وجہ سے اپنے ولایہ میںحکمرانی اور ولایہ کے محکموں کی نگرانی کااختیا ر حاصل ہے ۔اس کواپنے ولایہ میں محکمہ مالیات ،قضاء ( عدلیہ) اور فوج کوچھوڑکر باقی تمام محکموں کے بارے میں تمام اختیارات حاصل ہوتے ہیں ۔ وہ اہل ولایہ کاامیر ہے اور ولایہ سے متعلق تمام امور کا نگران ہے تاہم پولیس بحیثیت ادارہ اس کے ماتحت نہیں ہوگی لیکن احکامات کی تنفیذ کے لیے اس کے ماتحت ہے ۔
- تفصیلات
- زمرہ: والی ( گورنر ) (52-60)
دفعہ نمبر 55: والی کے اوپر ان امور کے بارے میں خلیفہ کو مطلع کرنا واجب نہیں جو اس کی امارت کے دائرہ اختیار میں ہیں اور وہ اپنے اختیار ات کے مطابق اقدامات کرے ان کے بارے میں خلیفہ کو آگاہ کرنا اختیاری ہے لازمی نہیں۔ اگر ایسا کوئی مسئلہ درپیش ہو جو پہلے کبھی نہیں ہو ا تو اس کے بارے میں خلیفہ کو آگاہ کرنا ضروری ہے اور خلیفہ کو آگاہ کرنے کے بعد ہی اس کے بارے میںقدم اٹھا سکتا ہے تاہم انتظار کی صورت میں فساد کا خطرہ ہو تو خودا س کام کو نمٹائے گا اور اس کے بعد لازمی طور پر خلیفہ کو آگاہ کرے گا اور اس کام کی انجام دہی سے قبل خلیفہ کو خبر نہ دینے کی وجہ بھی بتائے گا ۔
Read more: دفعہ نمبر 55: والی (گورنر) اور خلیفہ کے درمیان سمنوی
- تفصیلات
- زمرہ: والی ( گورنر ) (52-60)
دفعہ نمبر 56: ہر ولایہ میں اہل ولایہ کی ایک منتخب اسمبلی ہوگی جس کے سربراہ خود والی ہوں گے اور اس اسمبلی کے پاس صرف انتظامی امور کے حوالے سے رائے دینے کا اختیار ہوگا حکمرانی کے معاملات میںاس کا کوئی دخل نہیں ہوگا۔ یہ اختیار بھی دو مقاصد کے لیے ہوگا۔
- پہلامقصد: ولایہ کی زمینی حقائق اور ضروریات کے بارے میں والی کو ضروری معلومات مہیا کرنا اور اس کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرنا۔
- دوسرا مقصد: والی کی حکمرانی کے حوالے سے اپنی رضا مندی یا ناراضگی کا اظہار کرنا۔
پہلے مقصد کے حوالے سے اس اسمبلی کی رائے لازمی نہیںجبکہ دوسرے مقصد میں اس اسمبلی کی رائے لازمی اور واجب العمل ہے جب اس مجلس نے والی کی شکایت کی تو اس کو معزول کر دیا جائے گا۔
- تفصیلات
- زمرہ: والی ( گورنر ) (52-60)
دفعہ نمبر 57: ایک ولایہ پر ایک ہی شخص کا طویل مدت تک والی رہنا مناسب نہیں ۔خاص طور پرکسی ایک ولایہ میں وہ مرکزی شخصیت بن جائے یا اس کی وجہ سے لوگوں کے فتنے میں پڑنے کا خطرہ ہو۔
- تفصیلات
- زمرہ: والی ( گورنر ) (52-60)
دفعہ نمبر 58: والی کا ایک ولایہ سے دوسرے ولایہ میں تبادلہ نہیں ہو سکتا کیونکہ اس کی ولایت ایک خاص جگہ کے ساتھ مخصوص ہوتی ہے۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کی اس کو برطرف کرکے دوبارہ کسی دوسرے صوبے کا و الی مقرر کیا جائے ۔
Read more: دفعہ نمبر 58: تفویض کے والی کی (گورنر کی) کو تبدیل کریں
- تفصیلات
- زمرہ: والی ( گورنر ) (52-60)
دفعہ نمبر 59: خلیفہ جب چاہے والی کو سبکدوش کرسکتا ہے یا پھر مجلس امت اس پر عدم اعتماد کا اظہار کر دے، یا مجلس ولایہ اس سے ناراضگی کا اظہار کرے ، تو اسے معزول کیا جائے گا۔بہر حال اس کو معزول خلیفہ ہی کرے گا ۔
- تفصیلات
- زمرہ: والی ( گورنر ) (52-60)
دفعہ نمبر 60: خلیفہ کا فرض ہے کہ وہ والیوں کے اعمال پر نظر رکھے اور ان کی کڑی نگرانی کرے۔ وہ ان پر نظر رکھنے کے لیے نائب بھی مقرر کر سکتا جو ان کے حالات سے خلیفہ کو باخبر رکھے اور ان کے بارے میںتفتیش کرتا رہے۔ کبھی کبھار ان سب والیوں کا اجتماعی یا پھر الگ الگ جلاس بلاتا رہے اور ان کے بارے میں رعایا کی شکایتوں سے ان کو باخبر کرتا رہے۔
Read more: دفعہ نمبر 60: والیوں (گورنرز) کے اعمال سے باخبر رہنا