Select your language
دفعہ نمبر 49: خلیفہ معاون تنفیذ مقرر کرے گا اور اس کا کام انتظامی ہوگا حکومتی نہیں۔ اس کا محکمہ خلیفہ کی جانب سے داخلی اور خارجی امور سے متعلق صادر ہونے والے احکامات کو نافذ کرنے کا ادارہ ہوتا ہے اور داخلی و خارجی پہلوؤں سے اٹھنے والے معاہدات کو خلیفہ تک پہنچاتاہے گو یا وہ خلیفہ اور دوسروں کے درمیان واسطہ ہوتاہے، خلیفہ کے احکامات لوگوں تک پہنچاتا ہے اور لوگوں کے مسائل خلیفہ تک پہنچاتا ہے۔ وہ مندرجہ ذیل امور میں پیغام رسانی کرتاہے :
دفعہ نمبر 50: معاون تنفیذ مسلمان مرد ہوتا ہے کیونکہ وہ خلیفہ کا دست راست ہوتا ہے اور راز دان ہوتا ہے ۔
دفعہ نمبر 51: معاون تنفیذ بھی معاون تفویض کی طرح بلاواسطہ براہِ راست خلیفہ سے رابطے میں ہوتا ہے وہ بھی معاون ہے لیکن حکمرانی میں نہیں صرف تنفیذ میں۔